ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی 2.0 کابینہ کا پہلا فیصلہ، شہیدوں کے بچوں کو اب ملے گی اتنی اسکالرشپ

مودی 2.0 کابینہ کا پہلا فیصلہ، شہیدوں کے بچوں کو اب ملے گی اتنی اسکالرشپ

Sat, 01 Jun 2019 12:49:43    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیراعظم نریندرمودی کی دوسری مدت کی پہلی میٹنگ میں سب سے پہلا فیصلہ شہید اہل خانہ کے لئے لیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت شہیدوں کے بچوں کو دی جانے والی اسکالر شپ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ مودی 2.0 کی پہلی کابینہ میں نیشنل ڈیفنس فنڈ کے تحت پرائم منسٹرس اسکالرشپ اسکیم میں بڑی تبدیلی کومنظوری دے دی گئی ہے۔

نئی اسکیم کےتحت اب شہید فوجیوں کے بیٹوں کو2500 روپئے فی ماہ دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے جبکہ بیٹیوں کو 3000 روپئے اسکالرشپ دی جائے گی۔ پہلے لڑکوں کو2000 روپئے جبکہ لڑکیوں کو2500 روپئےاسکالرشپ ملتی تھی۔ اس فیصلے کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس اسکالرشپ اسکیم میں اب ریاستی پولیس کوبھی شامل کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں اور نکسلی حملے میں شہید ہوئے ریاستی پولیس کے جوانوں اورافسران کے بچوں کو بھی اس اسکیم کےتحت اسکالرشپ دی جائے گی۔ حالانکہ انہیں اس اسکیم کے تحت 500 روپئے اسکالرشپ دی جائے گی۔

اس فیصلےکی اطلاع دیتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نےٹوئٹ کرکےبتایا 'ہماری حکومت کا پہلا فیصلہ ان لوگوں کو وقف ہے، جوہندوستان کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔ نیشنل ڈیفنس فنڈ کےتحت پردھان منتری اسکالرشپ اسکیم میں بڑی تبدیلی کومنظوری دے دی گئی ہے، جس میں دہشت گردانہ اورنکسلی حملے میں شہید ہوئے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو بھی اسکالرشپ دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ نیشنل ڈیفنس فنڈ کی شروعات 1962 میں کی گئی تھی۔ اس فنڈ کا استعمال مسلح افواج، نیم فوجی دستوں اورآرپی ایف کےاہل خانہ کی فلاح کےلئےکیا جاتا ہے۔ اس اسکیم کےتحت ابھی تک ملک کےلئے شہید ہونے والے فوجیوں کے بچوں کواسکالرشپ دی جاتی تھی۔


Share: